Ad Code

Responsive Advertisement

مونگ پھلی کے فوائد


مونگ پھلی کے فوائد


مونگ پھلی کے فوائد


سردی کی ٹھنڈی راتوں میں مونگ پھلی والے کی ٹن ٹن کا انتظار بچے اور بڑے سب ہی کرتے ہیں اور پھر جوں ہی مونگ پھلی والا گرما گرم مونگ پھلی لے کر آجائے گھر بھر مل بانٹ کر کھاتا ہے اور مزے لیتا ہے۔ میٹھی میٹھی مونگ پھلی صرف زبان کے لئے ذائقہ دار ہی نہیں بلکہ بہت زیادہ فائدے مند بھی ہے جس کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں۔

 مونگ پھلی میں پروٹین، کیلشیم، وٹامن ای، وٹامن بی ون، B6، فاسفورس، فیٹ تھایامائن‘ نیاسن‘فولاد‘ وٹامن ڈی‘ کے اور بی 6‘ فولیٹ بھی پائے جاتے ہیں۔


مونگ پھلی کے فوائد


فائدے


فالج: مونگ پھلی کھانے سے فالج اور ہارٹ اٹیک کا خدشہ کم ہوتا ہے اور اگر آپ کو ہارٹ اٹیک کا مرض ہے تو اس مونگ پھلی کو روزانہ ناشتے سے قبل استعمال کریں، دل کی مضبوطی کے لئے بہت زبردست پھلی ہے۔

خون: مونگ پھلی میں خون بنانے والے اجزات پائے جاتے ہیں یہ خؤن کی کمی کو جلد پورا کرنے میں مددگار ہے۔

کمزوری: مونگ پھلی دبلے اور جسمانی طور پر کمزور افراد کے لئے بہت مفید ہے۔

شوگر: ذیابیطس ٹائپ 2 غرضیکہ ہر قسم کے شوگر کو کنٹرول کرنے میں فائدہ مند ہے۔

انسولین: جسم میں انسولین کی سطح برقرار رکھنے کے لئے اس کو لازمی استعمال کریں۔

باڈی بلڈ : باڈی بلڈرز اس سے بھرپور فائدے اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ جسمانی کثرت کے ساتھ پٹھوں کی کھچاؤ اور درد سے بچاتی ہے۔

ہڈیاں: مونگ پھلی میں موجود وٹامنز ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لئے اہم ہیں۔ 

معدے اور پھیپھڑے: یہ معدے اور پھیپھڑے کے لئے فائدہ مند ہے اور انکو طاقت فراہم کرتی ہے.


از قلم حکیم میلاد رضا رضوی



Post a Comment

1 Comments

Ad Code

Responsive Advertisement